20 نومبر، 2026، 9:36 PM

بحرین میں حکومت اور عوام کے درمیان خلیج امریکہ کی بوسیدہ سکیورٹی چھتری سے پُر نہیں ہو سکتی،مشیر رہبر

بحرین میں حکومت اور عوام کے درمیان خلیج امریکہ کی بوسیدہ سکیورٹی چھتری سے پُر نہیں ہو سکتی،مشیر رہبر

رہبر انقلابِ اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لکھا ہے کہ بحرین میں علماء، بالخصوص آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر دباؤ اور شہری مطالبات کو کچلنے کی پالیسی حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لکھا ہے کہ بحرین میں علماء، بالخصوص آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر دباؤ اور شہری مطالبات کو کچلنے کی پالیسی حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر رہی ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بحرین کے حکمرانوں کے نام عربی زبان میں تحریر کردہ اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ یہ خلیج نہ تو امریکہ کی بوسیدہ سیکیورٹی چھتری سے پُر ہو سکتی ہے اور نہ ہی غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سراب سے اس کی تلافی ممکن ہے۔

رہبر انقلابِ اسلامی کے مشیر نے مزید کہا کہ خالص اسلامی فکر میں سیاسی اصالت اور مشروعیت کا سرچشمہ عوام کی مرضی ہے اور عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی حکومت پائیدار نہیں رہ سکتی۔

News ID 1943001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha